۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سعودی عرب میں شیعہ نسل کشی

حوزہ/ ظالم و جابر حکومت سعودی نے اہلبیت (ع) کے چاہنے والے41 نوجوانوں کو صرف اس جرم میں پھانسی پر چڑہا دیا کیونکہ وہ حکومت سے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہے تھے جس بے رحمانہ طریقہ سے ان کا قتل عام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، واشی ممبئی میں واقع حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام کے طلاب و اساتیذ نے سعودی حکومت کے ذریعہ کئے گئے حالیہ مظالم کے خلافی اپنا مذمت بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مکتب اہلبیت علیہم السلام کے 41 جیالوں کو سعودی حکومت کی جانب سے پهانسی دیا جانا اس ظالم و سفاک حکومت کا اپنی نابودی کی جانب ایک اور قدم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی رنج و ملال کے ساتھ یه خبر موصول ہوئی کہ ظالم و جابر حکومت سعودی نے اہلبیت (ع) کے چاہنے والے41 نوجوانوں کو صرف اس جرم میں پھانسی پر چڑہا دیا کیونکہ وہ حکومت سے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہے تھے جس بے رحمانہ طریقہ سے ان شہداء کا قتل عام کیا گیا وہ سعودی حکومت کے ظلم و بربریت کی تاریخ میں ایک سیاہ دن شمار کیا جائیگا جہاں اپنے ہی ملک کے لوگوں کو صرف اس جرم میں قتل کردیا گیا کہ وہ حکومت کے غیر عادلانہ روش سے ناراض تھے اور اپنے حقوق کو طلب کر رہے تھے دوسری طرف حقوق انسانیت کی بات کرنے والے ممالک پر شرم آتی ہےجن کی زبانیں سلی اور قلم بکے ہوئے ہیں کوئی آواز بلند کرنے والا نہیں ہے لیکن سعودی ظالم حکومت کو یہ سمجھ لینا چاہیے که عنقریب انہیں اس جرم کی سزا ملے گی اور شہداء کا خون رایگاں نہیں جائیگا انشاء اللہ بہت جلد اس کے اثرات انکی ذلت و خواری کے ہمراہ انکی نابودی سے ظاہر ہونگے۔

حوزه علمیہ امام صادق علیہ السلام کے طلاب و اساتیذ نے کہا کہ ہم اس عظیم سانحہ پر تمام شہدا کے خانوادہ انکے عزیز و اقارب، علماء عظام، مراجع کرام، حوزات علمیہ و مومنین کرام بالخصوص امام عصر عج کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ خداوند کریم ان تمام شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور انہیں جوار معصومین (ع) میں جگہ مرحمت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .